نئی فلم”تھلیور“میں رجنی کانت کاکردارکیا؟پوسٹرجاری کردیاگیا

Oct 05, 2023 | 02:18 AM

ایک نیوز:بالی ووڈکےسٹاراداکاررجنی کانت نئی فلم”تھلیور“میں کونسےکردارمیں نظرآئیں گے،پوسٹرجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق فلم کی دیگرکاسٹ میں بالی ووڈکےلیجنڈاداکار امیتابھ بچن، فہد فاضل اور رانا دگوبتی بھی شامل ہیں جن کے پوسٹر پہلے ہی جاری کئےجاچکےہیں۔
رجنی کانت کا پوسٹر پروڈکشن ہاؤس نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر )پر شیئر کیا اور کہا کہ ہم فلم کی شوٹنگ سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گے۔


فلم کے پوسٹر میں رجنی کانت نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ سیاہ دھوپ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔
”تھلیور“ میں اسٹار اداکار سابق پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے، کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک جعلی پولیس مقابلے سے متعلق ہے۔

مزیدخبریں