فیفا ورلڈکپ2026:کوالیفائرزکیلئےقومی ٹیم کااعلان کردیاگیا

فٹبال ورلڈکپ2026:کوالیفائرزکیلئےپاکستانی ٹیم کااعلان ہوگیا
کیپشن: Football World Cup 2026: The Pakistani team for the qualifiers has been announced

ایک نیوز:رواں ماہ ہونےوالےفٹبال ورلڈکپ2026کیلئےکمبوڈیا کے خلاف کوالیفائرزپاکستانی 25 رکنی ٹیم کااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر12 اور 17 اکتوبر کو ہوگا۔
ذرائع کےمطابق اس میچ میں انڈر23 ٹیم کے فرید اللہ، معین احمد، عثمان علی اور محب اللہ کو قومی فٹبال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔اس کے علاوہ نوجوان گول کیپر عثمان کے ساتھ سلمان الحق اور یوسف بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
دیگر کھلاڑیوں میں مامون موسیٰ، سہیل خان، جنید شاہ، علی نیازی اور عمر حیات ، ڈیفینڈر عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان ، مڈ فیلڈر عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام، ہارون حامد اور راہس شامل ہیں۔
فارورڈز میں ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شیخ دوست شامل ہیں۔
اس میچ میں سابق کپتان حسن بشیر کو پاکستان فٹبال ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ عبداللہ شاہ، ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔