ایک نیوز :ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی موبائل فون پر گیم کھیلنے کا شوقین ہے، یہ بات گیلپ پاکستان کے سروے میں سامنے آئی ہے۔
معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی موبائل فون پر گیم کھیلنے کا شوقین ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 23فیصد افراد نے موبائل فون پر باقاعدگی سے گیم کھیلنے کا بتایا جبکہ 76 فیصد نے اس سے انکار کیا۔
انکار کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر گیم نہیں کھیلتے،مزہ نہیں آتا۔