ایک نیوز :پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں دھوم ،کئی ممالک میں مانگ بڑھ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا۔
سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جا چکا ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔رواں مالی سال پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی ہے۔
مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8 ملین ٹن بیرون ملک بھیجا، مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3 ملین ٹن ہوئی۔