ایک نیوز نیوز :ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ملاقات میں فنڈز فراہمی کا اعلان کیا گیا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاے ڈی بی کے اعلان کو سراہا۔ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کی جانب سے سیلاب کے بعد امداد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔