ایک نیوز نیوز : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا لندن روانگی کاپلان تبدیل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے قطر میں قیام بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نےدوحا پہنچنے کے بعد قطر میں پہلے سے موجود اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ ایک روز قیام کا فیصلہ کیا، وہ اس دوران اپنے سمدھی سیف الرحمان سمیت اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔ مریم نواز ایک رات قطر میں قیام کے بعد پہلی ہی فلائٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوں گی۔ مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف کی عیادت کریں گی اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کریں گی، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔ مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔جس کے بعد مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ قطر لندن کیلئے روانہ ہوئیں۔مگر اب ان کا پلان تبدیل ہوگیاہے۔
مریم نواز کا لندن پلان تبدیل
Oct 05, 2022 | 23:04 PM