قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات اب معدوم ہوچکے ، محمد عامر

Oct 05, 2022 | 22:27 PM

ایک نیوز نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ اب قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات معدوم ہوچکے ،چیزیں اب بہت آگے نکل چکی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں پبلک چوائس پر ٹیم تشکیل دی جارہی ہے، لوگوں کا اپنا نظریہ ہوتا لیکن چیف سلیکٹر کی جاب اتنی آسان نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔ محمد وسیم جونئیر اور شاہنواز دھانی اچھے بولرز ہیں لیکن کیا دو پی ایس ایل میچز میں اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستانی ٹیم کے دروازے کھول دیئے جانے چاہئیں۔
محمد عامر کا کہناتھا کہ سابق ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے پرفارمنس کی بنیاد پرانہیں باہر کیا تو بتائیں آسٹریلیا میں سیریز کے دوران بہمرا نے 16 میچوں میں ایک وکٹ لی تھی تو کیا منجمنٹ نے انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا تھا۔

مزیدخبریں