ایک نیوز نیوز : آئی سی سی نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سےتین کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔محمد رضوان کو ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ ویمنز پلیئرآف دی منتھ کے لیے بھارت کی دو پلیئرز ہرمن پریت کور اور سمرتھی مندھانا اور بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی نامزد ہوئیں۔