روسی صدر نے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں کے عبوری راہنما مقرر کر دیئے

Oct 05, 2022 | 20:20 PM

ایک نیوز نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 علاقوں کے الحاق کی باضابطہ منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں کے الحاق کے دستاویزات پر دستخط بھی کردیے۔ روسی پارلیمان کے دونوں ایوان پہلے ہی قانون کی منظوری دے چکے ہیں۔ اور اب دستاویزات پر دستخط  کے بعد قانون سازی کے عمل کا آخری مرحلہ بھی ملکمل ہو گیا ہے۔  

خبر ایجنسی کے مطابق خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا میں روس میں شمولیت کیلئے گزشتہ ماہ ریفرنڈم کروایا گیا تھا۔

اس طرحح ان چار علاقوں کے انضمام کے بعد یوکرین کے 18 فیصد علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق ہوچکا ہے۔

صدر پیوٹن نے یوکرین کے قبضے میں لئے گئے علاقوں کے عبوری سربراہ بھی مقرر کر دیئے۔ 

ڈینس پشلین ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کے، لیونڈ پیسچینک لوہانسک پیپلز ریپبلک، ییوجینی بیلٹسکی زاپورزیا اور ولادیمیر سیلدوخراسان کے عبوری گورنر ہوں گے۔ 

مزیدخبریں