بیٹی کی قبر پر باپ کا رقص

IRANIAN FATHER DANCES ON DAUGHTER GRAVE
کیپشن: IRANIAN FATHER DANCES ON DAUGHTER GRAVE
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: ایران میں سوشل میڈیا پرجہاں ان دنوں حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیوز نشر کی جا رہی ہیں وہیں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو اپنی فوت ہونے والی بیٹی کی قبرپر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ ا

س ویڈیو کے حوالے سے متضاد معلومات سامنے آئی ہیں۔ بعض لوگ اس واقعے کو ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاج سے جوڑ رہے ہیں۔جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے اس کی زندگی میں اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی شادی میں ڈانس کرے گا مگربیٹی شادی سے قبل ہی فوت ہو گئی تھی چنانچہ والد نے اس کی قبر پراپنا وعدہ ایفا کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، خاص طور پر جب کچھ لوگوں نے اسے مہسا امینی کے قتل کے بعد حکومت کے خلاف جاری حالیہ مظاہروں سے جوڑا تو اسے بہت زیادہ شیئر کیا گیا۔

 تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو کئی برس پرانی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ منظر ایک آذربائیجانی ٹی وی سیریز "Ata Ocaği" کے ایپیسوڈ 78 کا ہے۔ یہ واقعہ 8 جنوری 2018 کو یوٹیوب پر آذربائیجان کے قومی ٹیلی ویژن چینل Xezer TV کے ذریعےنشرکیا گیا تھا-