عالمی ریسلر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےراجن پور پہنچ گئے 

Oct 05, 2022 | 18:35 PM

ایک نیوز نیوز:  بین الاقوامی ریسلرز نے راجن پورکے سیلاب زدہ علاقے میں آرمی کیمپ کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ریسلرز ٹنی آئرن ، ایڈم فلیکس ، املے ڈب ، ماریہ مئی، بادشاہ اور پہلوان خان نے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا اورسیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے فاضل پور میں قائم آرمی فلڈریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ  کا دورہ بھی کیا ۔عالمی ریسلرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میںبریفنگ بھی دی گئی ۔پاک آرمی کی جانب سے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-05/news-1664976869-2804.mp4

مزیدخبریں