مادھوری ڈکشٹ نے ایک ارب کا فلیٹ خرید لیا

Oct 05, 2022 | 18:31 PM

 ایک نیوز نیوز:بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں ایک فلیٹ خریدا ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک ارب روپے سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈانسنگ  سپر اسٹار مادھوری ڈکشت اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے ممبئی کے علاقے ورلی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

53ویں منزل پر واقع اس فلیٹ کو 48 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک ارب روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔ اسے بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے خریدا گیا سب سے مہنگا فلیٹ کہا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مادھوری کے نئے اپارٹمنٹ کا رقبہ 5384 مربع فٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں 7 گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ بھی شامل ہے ۔

فلیٹ کو متعلقہ اداروں میں 28 ستمبر کو ہی رجسٹر کرایا گیا ہے اور اس کی صرف اسٹیمپ ڈیوٹی ایک کروڑ 7 لاکھ بھارتی روپے ادا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں