محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی رینگنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں 

Oct 05, 2022 | 18:14 PM

ایک نیوز نیوز: ٹی ٹونٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کرنے والے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو محمد رضوان کی پہلی پوزیشن کیلئے خطرہ بن گئے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 854 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو 838 کے ساتھ دوسرےنمبر پر پہنچ گئے ۔
ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دو دو جب کہ بھارت، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی بلے بازسوریا کمار یادیو اورمحمد رضوان میں صرف 16 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 801 کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 777 کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 733 کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں