ڈاکٹرسیمی جمالی پاک فوج میں  لیفٹیننٹ کرنل بن گئیں

Oct 05, 2022 | 18:06 PM

 ایک نیوز نیوز: جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج کی جانب سے اعزازی  لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دے دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سیمی جمالی کی جانب سے شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر پاک فوج نے انہیں یہ اعزاز دیا۔

 یادرہے گذشتہ سال 19 اگست 2021 کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایمرجنسی کیئر میں معیار اور نظم و ضبط قائم کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے مطابق انہوں نے ہمیشہ فرنٹ پر کھڑے ہوکر نہ صرف خدمات سر انجام دیں بلکہ انہوں نے ساتھیوں کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے لے کر وبائی امراض کے حالات میں رہنمائی بھی فراہم کی۔ہ ہر مریض میں ذاتی دلچسپی لے کر ان سے متعلق معلومات حاصل کرکے ان کی بہتری کی تجاویز دیتی تھیں، جس وجہ سے وہ کامیاب منظم بنیں۔

مزیدخبریں