مریم نواز کا لندن جانے کا مقصد ڈیپ فیک ویڈیوز ریلیز کروانا ہے: شہباز گل

مریم نواز کا لندن جانے کا مقصد ڈیپ فیک ویڈیوز ریلیز کروانا ہے: شہباز گل

ایک نیوز نیوز:  تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے جیل سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے  الزام لگایا کہ مریم نواز نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنا رکھی ہیں۔ڈیپ فیک فحش فلمیں جن میں چہرے تبدیل کئے گئے ہیں۔  مریم نواز کا لندن جانے کا مقصد ڈیپ فیک ویڈیوز ریلیز کروانا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ ہماری ماں کو پیرنی کہتے ہیں ، جادوگرنی کہتے ہیں۔ کیا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ملک کی بیٹی نہیں۔ مسلم لیگ ن بار بار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی ہے۔ مریم نواز کا احترام ضروری  لیکن کیا ہماری خواتین کا احترام ضروری نہیں ؟  شریف خاندان خواتین کا احترام نہیں کرتا۔بے نظیر کی جعلی فوٹوز بنوائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے والد ، بھائی اور بچے لندن میں ہیں۔ جنید صفدر شاہی خاندان سے ہے، مستقبل میں اس نے ہی کمان سنبھالنی ہے۔ مریم نواز اپنے بیٹے کی تربیت کریں کہ خواتین  کا احترام کرنا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کو عزت دینے کا سلسلہ چل رہا ہے۔حیرانی ہوتی ہے جب رانا ثنااللہ تشدد کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا گیا۔  آپ لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے ہمیشہ ذاتی حملے کرتی ہے۔