اے ٹی ایم پر کون کھڑا تھا؟ مانچسٹر میں شہریوں نے پتہ چلا لیا

ATM IN MANCHESTER UK
کیپشن: ATM IN MANCHESTER UK
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کسی ستم ظریف کے انوکھے مذاق نے شہریوں کو گھنٹوں اے ٹی ایم کی لائن میں لگائے رکھا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

 مانچسٹر میں شاپنگ مال کے باہر نصب اے ٹی ایم جو عام طور پر انتہائی مصروف ہوتی ہیں کے باہر شہری کئی گھنٹوں تک منتظر رہے کیونکہ بظاہر ایک شخص اے ٹی ایم مشین میں سے پیسے نکلوانے کے لئے کھڑا تھا۔

 دو ڈھائی گھنٹوں کے انتظار کے بعد تنگ آکر بالاخر ایک نوجوان نے اے ٹی ایم مشین پر کھڑے شخص کا کندھا ہلا کر اسے متوجہ کرنا چاہا تو اس کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ کوئی زندہ شخص نہیں بلکہ مجسمہ تھا جسے باقاعدہ کپڑے اور ٹوپی پہنا کر وہاں کھڑا کیا گیا تھا۔  موقع پر موجود کچھ شہری تو حس مزاح کی داد دیتے نظر آئے تو کئیوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کرتے نظر آئے ۔