صدرِ مملکت نے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

صدرِ مملکت نے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں
کیپشن: The President of the State rejected the appeals of mercy of 5 criminals who were sentenced to death

 ایک نیوز نیوز: صدر مملکت عارف علوی  نے سزائے موت  پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2 بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔

ایوانِ صدر کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔