جگمگاتے ہاتھ شخصیت کا تاثر اجاگر کرتے ہیں، ماہرین

Oct 05, 2022 | 14:37 PM

   ایک نیوز نیوز: کسی اجنبی کا سب سے پہلے چہرہ نہیں بلکہ ہاتھ دیکھے جاتے ہیں ۔عمر کا اصل پتہ ہاتھوں سے لگتا ہے اور اگر ہاتھوں کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہ ہوتو شخصیت کا تاثر  مجروح ہوسکتا ہے ۔

 یادرہے  جنوبی ایشیا میں ہمارے ناخنوں کے گرد جلد نسبتاً سیاہ ہوتی ہے جو خیال نہ رکھنے پر مزید سیاہ ہو جاتی ہے،ماہرین جلد و خوبصورتی کا کہنا ہے کہ چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پاؤں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

آج ہم آپ کو ناخنوں کے گرد موجود سیاہ نشان دور کرنے کی ٹپس بتا رہے ہیں۔انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے قدرتی اجزاء پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے۔

 ہاتھوں کو جگمگائیے قدرتی اجزا سے
بالائی آدھا چمچ،شہد آدھا چمچ،لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں ۔اس مکسچر کو 10 سے 15 منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں،کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کر دے گا۔

 روشن ہاتھ آپ کی پہچان 
ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں،اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں،کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔

ہاتھوں کا فیشل ہوا آسان
تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں،اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اُتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں۔اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں،انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔

مزیدخبریں