خلیل الرحمان نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگی: عروہ حسین

Oct 05, 2022 | 12:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ  خلیل الرحمٰن قمر نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر  ان سے معافی مانگی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عروہ حسین نے نجی ٹی وی  پروگرام میں اپنے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان فلم کی شوٹنگ میں ہونے والے تنازع سے متعلق گفتگو کی۔

جس میں عروہ  حسین نے انکشاف کیا ہے  کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔ عروہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے  کہا کہ   میں نے خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی بلکہ جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی۔ جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو  میرے پاس وقت نہیں تھا  کیونکہ میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔

اداکارہ نےمزید  کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمٰن قمر  مجھ سے بہت ناراض ہوئے تھے  اور  ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی لیکن  بعد  میں مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔جس پر  میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے کہا  کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔

واضح  رہے کہ  خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں