ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر ان سے معافی مانگی تھی۔
رپورٹ کے مطابق عروہ حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان فلم کی شوٹنگ میں ہونے والے تنازع سے متعلق گفتگو کی۔
جس میں عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد میں مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔ عروہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی بلکہ جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی۔ جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو میرے پاس وقت نہیں تھا کیونکہ میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نےمزید کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمٰن قمر مجھ سے بہت ناراض ہوئے تھے اور ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی لیکن بعد میں مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔جس پر میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے کہا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔