ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ کاہنہ میں گھر سے کھیلنے کیلئے نکلنے والے دو کم سن بچے گہرائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی دو نو عمر بچے بارہ سالہ اورنگزیب اور چودہ سالہ فرحان گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلے مگر واپس گھر نہیں آسکے۔ لواحقین نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا وہ جوہڑمیں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔مرنے والے دونوں بچے آپس میں دوست اور ساتویں کلاس کے طالب علم تھے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اس جگہ غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی جس کی گہرائی اسی سے نوے فٹ تھی اور وہاں پانی جمع ہونے سے جوہڑ بن چکا تھا پولیس نے چار افراد کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے مگر ابھی تک کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔ جاں بحق دونوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔