ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ سہ فریقی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو رہاہے جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرافی کی رونما ئی کر دی گئی ہے۔ جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے کپتانوں ںے ٹرافی کیساتھ گروپ تصویر بنوائی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور بنگلہ دیش کی جانب سے نورالحسن نے ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے کل ٹریننگ سیشن کیا جانا تھا لیکن سخت موسم کے باعث واحد ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 15 اکتوبر کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔