قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

Oct 05, 2022 | 12:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن  سے ملاقات کی ہے، آرمی چیف نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف کے دورہ امریکا کے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعےباہمی تعاون بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی ،افغانستان سمیت بڑےعالمی مسائل پرہم آہنگی پائی گئی اور تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا تاکہ انسانی بحران کوٹالا جاسکے اور خطے میں امن اور استحکام کو بہتر بنایا جاسکے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔

آ ئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں آرمی چیف نےامریکی حکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی اور ریسکیو کے لیے بہت اہم ہو گی۔

مزیدخبریں