ایک نیوز نیوز: طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر نیپرا اتھارٹی نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ مئی 2022 میں طوفانی ہواؤں سے 500کے وی کے دادو، جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گرے تھے۔
جس کے نتیجے میں 1320 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی اور جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ این ٹی ڈی سی کو جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا ہے۔
نیپرا حکام کا مزید کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سےتقریبا 10 دن بجلی سپلائی کی بحالی میں لگے تھے.اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔
مذکورہ انکوائری کمیٹی کی جانب سے اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی ، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، نیپرا