باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 25 افراد ہلاک

حادثے کے وقت بس میں 45  سے 50 مسافر سوار تھے۔
کیپشن: حادثے کے وقت بس میں 45  سے 50 مسافر سوار تھے۔

ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں شادی کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاؤں کے قریب گہری کھائی میں گر گئی ہے۔

حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت بس میں 45  سے 50 مسافر سوار تھے۔ باقی  مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  اس  افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔