مریم نوازلندن پہنچ گئیں،ایک ماہ قیام کریں گی

Oct 05, 2022 | 09:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج صبح 10 بجے نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن پہنچ گیئں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچی اورائیرپورٹ پر لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی،ائیرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور  والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے احساسات کو بیان نہیں کر سکتی کہ اپنے والد سے ملنے جا رہی ہوں۔

واضح رہے کہ مریم نواز   10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو ں گئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں