بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا

Oct 05, 2022 | 00:38 AM

ایک نیوز نیوز :بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن کی وجہ سے بنگلادیش کے دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنے کی استعداد میں کمی کے نتیجے میں تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس سے 14 کروڑ کی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کے پاور پلانٹس بند کرنے کے فیصلے کی وجہ سے بنگلادیش کو پہلے ہی 1500 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب دارالحکومت سمیت تقریباً تمام ہی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ پہلے ہی متعدد علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے  کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے بنگلادیش میں اسکول اور سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار 3 دن چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کی گئی تھی۔ اسی طرح بینک بھی 10 سے 6 کے بجائے 9 سے 4 بجے تک کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے بنگلادیش کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قرض پروگرام  شروع کرنے کی درخواست دی ہے جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں