سندھ: عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

Oct 05, 2022 | 00:23 AM

ایک نیوز نیوز: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ ضلع غربی میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں 8 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حیدرآباد اور ضلع خیرپور میں 8 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، شکارپور، جیکب آباد میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 

اسی طرح ضلع کشمور، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ میں 12 جبکہ سکھر میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 

مزیدخبریں