پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کےعلاقے شہر سلطان میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے باپ اور اس کی 15 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، دونوں زخمیوں کو دیہی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تیزاب سے بچی کا 30 فیصد جسم متاثر ہوا ہےجب کہ بچی کا باپ معمولی متاثر ہوا ہے۔
پولیس کےمطابق واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔