وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے ملاقات کی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب کے چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور دیگر بھی موجود رہے۔