حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ آئندہ ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے،شوکت یوسفزئی 

Nov 05, 2024 | 21:39 PM

ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی  نے کہا ہے حکومت نے جو کچھ کیا وہ آئندہ ان کےگلے پڑسکتاہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام (ایک پیج ود فرواوحید)  میں دوران گفتگو شوکت یوسفزئی نے کہاحکومت نے قانون سازی اپنا اقتدار بچانے کیلئے کی ہے، اپوزیشن ، مولانا فضل الرحمان آخر تک حکومتی اقدامات سے بے خبر رہے، حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ آئندہ ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے،پاکستان تحریک انصاف سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں،یہ واضح ہے کہ آئین سازی کہیں اور سے ہو رہی ہے، حکومت کے اپنے لوگ لا علم تھے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کی طرف سے کسی طرح کا کمپرومائز نہیں کیا جا رہا،پارلیمنٹ کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید آئندہ الیکشن بھی نہ ہوں،ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، عوام کو جس طرح دیوار سے لگایا جا رہا ہے وہ باہر نکل سکتے ہیں،  34ججز پر اٹھنے والے اخراجات غریب عوام کیسے برداشت کریں گے۔ 

  دوسری جانب سینئر سیاستدان دانیال عزیز نے کہا حکومت سمجھتی تھی کہ اسے جوڈیشری سے خطرات لاحق ہیں، حکومت نے بے شک طاقت سمیٹ لی ہے،دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو کیا ملا، آج ہی مجھے پتہ چلا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر میں ٹیکس کلیکشن کیلئے حکومت منی بجٹ کی طرف جاتے نظر آ رہی ہے، حکومت معاشی استحکام کے لئے کوئی جامع پلان نہیں رکھتی،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایسی شرائط رکھی گئیں کہ انویسٹرز بھاگ گئے، میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کوئی اور چوائس نہیں تھی،حالات کے شکنجے میں عوام بالکل بے بس نظر آتی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان سے ہجرت پر مجبور ہو گئی ہے۔  

مزیدخبریں