اناناس کو کم وقت میں چھیلنے اور کاٹنے کا ریکارڈ قائم 

Nov 05, 2024 | 21:16 PM

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک شخص نے کم وقت میں انانا س کو چھیل اور کاٹ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کونکرڈ سے تعلق رکھنے والے رچ ایلنسن نے 17.85 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 27.07 سیکنڈ میں بنایا گیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے رچ کا کہنا تھا کہ وہ انناس کو بہت پسند کرتے ہیں، ہر ویک اینڈ پر وہ تین اننس خریدتے ہیں اور روزانہ ایک بیٹھک میں ایک اناناس کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اناناس کا بے پناہ پسند ہونا ان کو بعض اوقات تکلیف میں بھی ڈال دیتا ہے کیوں کہ  اناناس میں ایک انزائم برومیلین ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کر دیتا ہے۔

مزیدخبریں