کملا کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کردے گی، ٹرمپ کا مسلمانوں کے حق میں بیان

Nov 05, 2024 | 20:43 PM

 ویب ڈیسک:امریکی صدارتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ڈیموکریٹک امیدوارکملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اس دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی بیان میں کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ دیں اور امن واپس لائیں۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے ریاست مشی گن کے مسلم ووٹرز کو کہا کہ عرب اور مسلمان امن چاہتے ہیں، کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پرحملہ کردیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کردیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ تیسری عالمی جنگ شروع کردیں گے۔ 

مزیدخبریں