وزیراعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کیپشن: The Prime Minister laid the foundation stone of two projects in Islamabad

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف نائن اور سرینا چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے جو اسلام آباد کے گردو نواح میں خوشحالی کا آغاز ہے، ایک سنگ بنیاد ایف نائن جبکہ دوسرا سرینا چوک پر رکھا گیا ہے، چھ ماہ میں مکمل ہونے والا ایف نائن منصوبہ سو دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سرینا کا منصوبہ ساٹھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں  نے  کہا کہ ایس سی او کانفرنس کامیابی اور پرامن طریقے سے ختم ہوئی اور وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و دیگر مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ آئی جی پولیس بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ ایس ایس جی اور راولپنڈی کور بھی قابل تعریف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے رہنما اسلام آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس خوبصورتی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے تاکہ جو بھی مہمان آئے تو عش عش کر اٹھے۔