ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Nov 05, 2024 | 19:00 PM

ویب ڈیسک:ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ای سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشتگردوں کیساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کیلئے پُرعزم ہے، ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف  جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

مزیدخبریں