وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کا گومبنگ آپریشن جاری 

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کا گومبنگ آپریشن جاری 
کیپشن: On the instructions of the Chief Minister Punjab, the Gombang operation of the wildlife department is going on

ایک نیوز:وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کا گومبنگ آپریشن جاری ہے۔
جنگلی جانوروں کو پکا کر فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا صوبہ بھر جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر فروخت کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
محکمہ وائلڈ پنجاب کے سپیشل سکواڈ کی وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے،تکہ ہاوس پر چھاپہ مار کر 1 پاڑہ ہرن، 11 مرغابیوں 9 لالیاں برآمد ہوئی ہیں،سپیشل سکواڈ کی ٹیم پر ہوٹل انتظا میہ نے حملہ کیا، اسلحےکے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہو گئےجبکہ ملزم اظہر منظور کو گرفتار کر لیا گیا۔
 تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج ،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملکر چڑوں کے نام پر لالیاں اور سہٹر فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ ،چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائیلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔