ویب ڈیسک: امریکی میں ہونے والے صدارتی الیکشن کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو ہمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ووٹ رات 12 بجے ڈالے گئے ، جہاں کل 6ووٹوں میں سے3کملا ہیرس اور 3ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے۔
نیو ہیمپشائر کا شہر ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے،یہاں سے 2020 کے الیکشن میں جو بائیڈن نے 5 ووٹ حاصل کئے تھے۔
خیال رہے کہ باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریبا آٹھ کروڑ شہری ووٹ ڈال چکے ہیں ، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔