ویب ڈیسک:ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پنسلوینیا کی عدالت نے اجازت دیدی، عد ا لت نے ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔
ایلون مسک نےٹرمپ انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا، ایلون مسک امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے۔
امریکی محکمہ انصاف کو سابق ریپبلیکن حکام کی جانب سے ایلون مسک کی ووٹرز کو مالی فائدے دینے کے معاملے کی چھان بین کرنے کی درخواست موصول ہوئی، فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے جو خود ڈیموکریٹ ہیں، ارب پتی ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم پی اے سی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔