ایک نیوز؛ لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 1001 جبکہ رواں سال اب تک 6277 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 129 جبکہ لاہور سے7ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
اٹک سے3جبکہ ملتان سے2ڈینگی کی کیس رپورٹ ہوئے،سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، گوجر ا نو ا لہ ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کے مزید 148کیسز رپورٹ
Nov 05, 2024 | 11:19 AM