پی ٹی آئی سنیٹراعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Nov 05, 2024 | 10:53 AM

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدپی ٹی آئی کے سنیٹراعظم سواتی کو رہاکردیاگیا۔ 
رہائی کے فوری بعد جیل سے باہر ٹیکسلاپولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا،گرفتاری کےبعد اعظم سواتی کو نامعلوم مقام کی طرف منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔

بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا ، پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا گیا،پولیس نے دو ہفتوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی تھی، اعظم سواتی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے اور مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے دلائل دیے تھے۔

 ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہا ہونے کے بعد اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا،  اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

مزیدخبریں