ایک نیوز:26ویں آئینی ترمیم کےمعاملے پر فل کورٹ بنچ کیلئے دو سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط سا منے آگیا۔
دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کیا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھ دیا ،اکتیس اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا،فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہ ہوئی، دونوں سینئر ججز نے31 اکتو بر کو چیف جسٹس سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن دو کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا،دو ججز نےاجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی۔
دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کوویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ،اسی ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔
26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگایا جائے،2سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
Nov 05, 2024 | 10:23 AM