ایک نیوز: لاہور میں محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ہے، آنے والے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پا کستا ن کی طرف ہوگا ، بین الاقوامی اداروں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق لاہور اور اسکے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتا 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے جارہا ہے ،شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوجہ ضروری کام آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر ہے، لاہور کا اوسط اے کیو آئی آج 617 ہے، لاہور ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی لیول 1051 تک پہنچ گیا۔
سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی لیول842سید مراتب علی روڈ پر671عسکری 10 میں اے کیوآئی 761 نیٹ سول آفس میں 698 مال روڈ پر اے کیو آئی لیول589امریکی قونصلیٹ میں 617 ر یکا ر ڈ کیا گیا ہے۔
لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، الرٹ جاری
Nov 05, 2024 | 09:49 AM