امریکی صدارتی الیکشن کیلئےپولنگ کا آغاز ہو گیا

Nov 05, 2024 | 15:23 PM

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی الیکشن  کیلئےپولنگ کا آغاز ہو گیا، امریکی صدر کون بنے گا؟ ٹرمپ یا کملا ہیرس آج پتہ چل جائے گا۔

امریکا میں 47ویں صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہےجس میں لاکھوں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کریں گے،435ارکان نمائندگان، 33سینیٹرزاور 13ریاستوں کےگورنرز کابھی چناؤ ہوگا، امریکہ میں 6مختلف ٹائم زونز میں پولنگ کاآغاز اوراختتام مختلف اوقات میں ہوگا، 18 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کملا ہیرس کو قومی سطح پر صرف 1.02 فیصد کی ٹرمپ پر برتری نظر آرہی ہے، 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ جیت کیلئے درکار ہوتے ہیں، انتخابات کا فیصلہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان ردوبدل کی تاریخ کے ساتھ گرما گرم مقابلہ کرنے والی ’’سوئنگ سٹیٹس‘‘میں ہوتا ہے۔
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ان سات ریاستوں میں پنسلوانیا (19 الیکٹورل کالج ووٹ)، جارجیا (16)، شمالی کیرولینا (16)، مشی گن (15)، ایریزونا (11)، وسکونسن (10)، اور نیواڈا (6) شامل ہیں۔
پنسلوانیا ایک زمانے میں قابل اعتماد طور پر ڈیموکریٹک ووٹ تھا، لیکن ریپبلکن ٹرمپ نے 2016ء میں 0.7 فیصد پوائنٹس سے 13 ملین باشندوں کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والا میدان جنگ جیتا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی ووٹنگ پولز میں کہیں کملا ہیرس آگے تو کہیں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، ابتدائی ووٹنگ میں نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

7سوئنگ سٹیٹس امیدواروں کیلئے فیصلہ کن ہوں گی ،معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں,سوئنگ ریاستوں میں سے مشی گن میں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا, رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہیرس یا ٹرمپ 43 ریاستوں میں کافی حد تک یا آسانی کے ساتھ برتری رکھتے ہیں, ریاست پنسلیونیا میں ٹرمپ اور کملا 48 فیصد ووٹ لے کر برابر مقابلے  ہیں,ہیرس کو ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے.

مزیدخبریں