ایک نیوز :سابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
I strongly condemn the Israeli minister’s reprehensible threat to drop atomic bomb on the occupied and innocent people of Gaza. This extremist mindset with access to nuclear power poses a grave danger to global peace. The IAEA must immediately monitor the Zionist state’s nuclear…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 5, 2023
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹ(ایکس) لکھا کہ اسرائیلی وزیر کی دھمکی ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست،ایٹمی قوت انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے۔بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیاپرخودکش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ آئی اے ای اے فی الفور صہیونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے۔ دنیا صہیونی ریاست کی انتہاپسندی، ایٹمی پاگل پن پرٹھوس ردعمل دے۔یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھاکہ بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ،اداروں کا پتہ دے رہاہے۔ جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی۔ عالمی برادری،سلامتی کونسل،اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔