لکی مروت میں دھماکے سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

Nov 05, 2023 | 20:46 PM

ایک نیوز :لکی مروت میں تھانہ برگی کے علاقہ اوژاکئی میں بم دھماکہ ،2بھائی جان کی بازی ہار گئے ،3افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دھماکے کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 17سالہ سعد زمان اور 5سالہ ارمان گل شامل ہے،نیاز گل ،بیوی اور بچے سمیت زخمی ہوا ۔
ابتدائی طور پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت بم دھماکا کھیتوں میں چھپائے گئے آئی ای ڈی کا ہوسکتا ہے۔
بنوں میں ممند خیل وزیر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔بنوں میں دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز اور سیفٹی فیوز برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بارودی مواد دہشتگردانہ کارروائی میں استعمال کیلئے رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں