ایک نیوز :کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ہے۔اموات کی تعداد 11تک پہنچ گئی
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں بفرزون کا رہائشی نگلیریا سےانتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 45 سال کے مریض کویکم نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے۔
نگلیریا کیا ہے؟
نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھا جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
نگلیریامنہ کے ذریعے سے دماغ تک نہیں پہنچتا، نہ ہی یہ جرثومہ کھارے پانی میں زندہ رہ پاتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں کلورین کا50 فیصد ہونا ضروری ہے۔
ماہرین طب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے،پینے اور وضو کے لیے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔