ایک نیوز :ماہرین نے خون صاف رکھنے والی حیرت انگیز قدرتی غذاؤں کے بارے میں بھی بتادیا۔
جسم میں خون کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ناممکن ہے، اگر جسم میں خون کی کمی ہو جائے تو بھی بہت سی بیماری سر اٹھا لیتی ہیں، اسی طرح بیماریوں سے بچنے کیلئے خون کا صاف ہونا بھی ضروری ہے۔
انسان کا خون اس کے پورے جسم میں تمام قسم کے مواد، آکسیجن سے لے کر ہارمونز، جمنے کے عوامل، شوگر، چکنائی سمیت مدافعتی نظام کے خلیوں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسی آسان غذاؤں سے متعلق بتاتے ہیں جو ناصرف جیب دوست ہیں بلکہ آپ کو ان کا استعمال کرنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
بلیو بیری:
بلیو بیری میں قدرت نے جتنا ذائقہ رکھا ہے اتنی ہی اس میں افادیت بھی چھپی ہوئی ہے۔بلیو بیری میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بھر مار ہوتی ہے جو جسم کو نقصان پہچانے سے بچاتی ہے اور خون کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
چقندر:
چقندر کا شوخ رنگ کافی متوجہ کرتا ہے اور سلاد میں اسے کافی اہمیت حاصل ہے لیکن چقندر خون کو بڑھانے سمیت جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے اور خون سے زہریلے مواد کو نکلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بروکلی:
بروکلی کا تعلق گوبی کی نسل سے ہے اور اس سبز رنگ کی سبزی میں سلفورفین پایا جاتا ہے جو سرطان کے خلیات ختم کرنے میں مدد کرتا ہے اور ساتھ ہی خون صاف کرنے والی بہترین غذا بھی ہے۔
ادرک:
ادرک کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل کہا جاتا ہے یعنی ادرک میں بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو خون کو بھی صاف رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خون صاف رکھنے والی حیرت انگیز قدرتی غذائیں
Nov 05, 2023 | 20:23 PM