ایک نیوز:کانگو وائرس میں مبتلا سول اسپتال کوئٹہ کا ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ کراچی کے ہسپتال میں 4ڈاکٹر،کوئٹہ کے سول ہسپتال کے 5ڈاکٹرزسمیت عملے کے 8افراد کانگووائرس کاشکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔