کچرا کنڈی سے شیشے کی بوتلوں میں بند 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

کچرا کنڈی سے شیشے کی بوتلوں میں بند 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد
کیپشن: Dead bodies of 3 newborns sealed in glass bottles were recovered from the waste dump

ایک نیوز:کراچی نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جنھیں شیشے کی بوتلوں سے بند کیا ہوا تھا۔ 

 پولیس کاکہنا تھا کہ  نارتھ ناظم آباد بلاک K فاروق اعظم مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نوازئیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ شیشے کی 3 بوتلوں میں بند لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں کو کیمیکل میں محفوظ کیا گیا ہے تاہم ایم ایل او کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

پولیس کہنا تھاکہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجارہاہے۔ وقوعہ کے قریب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کا پتا چل سکے 3 نوزائیدہ بچوں کی بوتلوں میں بند لاشیں کون پھینک کر فرار ہوا ہے۔