ایک نیوز :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’ڈنکی‘ ریلیز سے قبل ہی فلمی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئی۔
What is this #RajkumarHirani ???
— Tolly hub (@tolly_hub) November 4, 2023
#Dunki is a remake of #Desierto ..
Illegal immigration, same shots and similar story...
Only difference is countries ..
Shocking...#DunkiDrop1 #DunkiTeaser #SalaarCeaseFireOnDec22 #SalaarVsDunki #YRFSpyUniverse #HrithikRoshan… pic.twitter.com/NY6EwKe2Ih
رواں برس ایک کے بعد ایک شاہ رخ خان کی دو فلموں’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کو ان کی تیسری فلم’ڈنکی‘ کا بہت ہی بے چینی سے انتظار ہے۔
اداکار کی تیسری فلم’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر ان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم’ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم ’ڈیزئرتو(Desierto)‘ کی کاپی ہے۔
ہالی ووڈ فلم ’ڈیزئرتو(Desierto)‘ 2015ء میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھی جس میں ایک میکسیکن تارکین وطن کے ایک ایسے گروہ کو دکھایا گیا تھا جوکہ غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر کے بہتر زندگی کی تلاش میں تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا راج کمار ہیرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلم’ڈنکی‘ کی نہ صرف کہانی فلم ’ڈیزئرتو(Desierto)‘ جیسی ہے بلکہ فلم کے تمام مناظر بھی اسی ہالی ووڈ فلم کی کاپی ہیں۔
واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے ارد گرد گھومتی ہے جو لندن جا کر وہاں رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔